سوات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، سردی لوٹ آئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسلادھار بارش سے سردی واپس لوٹ آئی،روزہ داروں کے چہرے کھل اُٹھے۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں بدھ کی رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی واپس لوٹ آئی، بالائی علاقوں کالام،بحرین،مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اکثر مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہو رہی ہے۔ سوات میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی روزہ داروں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More