سوات،رمضان المبارک کا آغاز، قصائیوں نے چھریاں تیز کردی

قیمہ رمضان سے پہلے 500روپے فی کلو فروخت کیا جاتا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں قصائیوں نے من مانے نرخ مقرر کرکے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے دیگر مارکیٹوں اور بازاروں میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی قصائیوں نے چھریاں تیز کردی ہے اور من مانے نرخ مقرر کرکے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گوشت کی فی کلو قیمت میں پچاس سے سو روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، قیمہ رمضان سے پہلے 500روپے فی کلو فروخت کیا جاتا تھا جبکہ اب فی کلو600روپے وصول کئے جا رہے ہیں، اسی طرح بغیر ہڈی کا گوشت فی کلو700روپے فروخت کیا جا رہا ہے جس کے باعث لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے قصائیوں کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More