سوات،چار سو روپے فی کلو مقرر،ناجائزمنافع خور قصائیوں کو جیل بھیجا جائے گا،ضلعی انتظامیہ

پیر کے دن سے مینگورہ شہر سمیت دیگر بازاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں معائنہ کیا جائے گا اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے 400 روپے کلو سے زائد کی قیمت پر گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،پیر کے روز سے کریک ڈاون کا آغاز کیا جائے گا۔ قصائیوں کی جانب سے من مانے نرخوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات اور محکمہ فوڈ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ اس بار جرمانوں کے ساتھ قصائیوں کو جیل بھی جانا پڑے گا ، 400 سے زیادہ نرخ پر گوشت فروخت کرنے والوں پر باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔اس سلسلے میں تحصیل بریکوٹ،چارباغ،مٹہ اور کبل میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے بازاروں کا معائنہ کیا گیا اور قصائیوں کو خبر دار کیا گیا کہ ہڈی سمیت گوشت کو چار سو روپے فی کلو فروخت کیا جائے اس سے مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔اس موقع پر بریکوٹ میں تین قصائیوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی جانب سے پیر کے دن سے مینگورہ شہر سمیت دیگر بازاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں معائنہ کیا جائے گا اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More