مینگورہ، نامعلوم شرپسندوں نے باسکٹ بال کورٹ کے فول کا قیمتی شیشہ توڑ ڈالا

شرپسندوں کے خلاف سیدوشریف تھانے میں رپورٹ درج کردی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ گراسی گراونڈ میں نامعلوم شرپسندوں نے باسکٹ بال کورٹ کے فول کا شیشہ توڑ ڈالا، شرپسندوں کے خلاف سیدوشریف تھانے میں رپورٹ درج کردی گئی، تفصیلات کے مطابق مینگورہ گراسی گراونڈ میں باسکٹ بال گراونڈ کے فول کا قیمتی شیشہ نامعلوم شرپسندوں نے پتھروں کے وار سے توڑ ڈالا، سوات باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اکبرعلی خان نے میڈیا کو بتایاکہ باسکٹ بال کورٹ کے ارد گرد حفاظتی جال نہ ہونے کی وجہ سے نامعلوم شرپسندوں نے باسکٹ بال کورٹ کے ایک طرف کا قیمتی شیشہ پتھروں سے مار کر توڑ ڈال جس کی قیمت مارکیٹ میں اسی ہزار سے زائد ہے۔ انہوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قوم کے بچوں کے لئے بڑی محنت سے بنایاگیا کورٹ اب کھیل کے لئے قابل نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت اگر کورٹ کی گرد حفاظتی جنگلہ لگائیں تو مزید نقصانات سے بچا جا سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نامعلوم شرپسند وں کے خلاف سیدوشریف تھانے میں رپورٹ درج کردی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More