فضل حکیم خان کا مینگورہ بازار کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

فضل حکیم خان یوسفزئی نے انصا ف سستا بازار سمیت مینگورہ بازار کا دورہ کیا اور اشیا ئے خورد و نوش، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیا ء کی حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق دستیابی کا جائزہ لیا اور عوام سے اورتاجر برادری سے ملاقات کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے انصا ف سستا بازار سمیت مینگورہ بازار کا دورہ کیا اور اشیا ئے خورد و نوش، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیا ء کی حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق دستیابی کا جائزہ لیا اور عوام سے اورتاجر برادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جواد خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذاب عباس، ٹی ایم او، فوڈ اتھارٹی افیسرز،محکمہ پولیس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔فضل حکیم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھرپور عزم کے ساتھ قوم کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں اور مہنگائی پر منظم طریقے سے قابو پانے کے لئے کوشش ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو معیاری خوراک کی سستی نرخ میں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے خاطر خواہ اقدامات اور دن رات محنت سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گران فروشوں کے خلاف پہلے بھی کارروائیاں جاری تھیں مگر اب ماہ رمضان میں اس پر مزید سختی سے نگرانی اور کام کیا جارہا ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہدایت دی کہ ہر سٹال پر ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں ہو اور کسی قسم کی شکایات پر فوری ایکشن یقینی بنایی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں غریب عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کوریلیف دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سے تعاون یقینی بنائیں تاکہ ناجائز منافع خوری کا ادراک ہو اور معاشرے سے ایسے رجحانات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More