کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوانا ہر پاکستانی پر لازم ہے،حاجی شہزاد

حاجی شہزاد نے کہا کہ ماہ رمضان میں خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اس وباء سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سک

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات قومی کونسل کے چئیر مین حاجی شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگانا ہر پاکستانی پر فرض ہے، کورونا وائرس کو احتیاط اور ایس او پیز پر عمل در آمد کرکے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی شہزاد نے کہا کہ احتیاطی تدابیراور ایس او پیز پر عمل کرکے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہی کورونا وائرس کی بیخ کنی کی جا سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین سنٹرز میں لوگوں کو ویکسین لگوایا جا رہا ہے جس سے اس وائرس کے خلاف قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اس وباء سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا کے خلاف ویکسین لگوانا ہر شہری پر لازم ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More