بحرین، گاڑی سے دیار کی قیمتی لکڑی برآمد، ملزمان گرفتار

محکمہ فارسٹ کے مطابق سمگلرز ٹمبر کو بنڈ کلے سے لے کر روانہ ہوچکے تھے اور ان کو پہلے سے خفیہ معلومات موصول ہوچکی تھیں، جس پر انہوں نے اپنے اہلکاروں کو الرٹ کردیا اور ملزمان کو بحرین چیک پوسٹ پر دھر لیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ فارسٹ نے ٹمبر سمگلنگ ناکام بنادی، پک اپ گاڑی سے دیار کی قیمتی لکڑی بر آمد،ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بحرین فارسٹ چیک پوسٹ پر فارسٹ اہلکاروں ایک پک اپ گاڑی کو دھرلیا جس سے دیار کے قیمتی سلیپران برآمد کئے گئے جسے تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی سے پانچ عدد سلیپران برآمد ہوچکے ہیں اور ملزمان کا تعلق اتروڑ اور کالام کے اہم ترین گھرانے سے بتایا جارہا ہے۔

محکمہ فارسٹ کے مطابق سمگلرز ٹمبر کو بنڈ کلے سے لے کر روانہ ہوچکے تھے اور ان کو پہلے سے خفیہ معلومات موصول ہوچکی تھیں، جس پر انہوں نے اپنے اہلکاروں کو الرٹ کردیا اور ملزمان کو بحرین چیک پوسٹ پر دھر لیا گیا۔

محکمہ فارسٹ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران سمگلنگ کی کڑیاں اتروڑ اور کالام کے اہم ترین شخصیات کے ساتھ مل رہی ہیں، تاہم اعلی افسران ماسٹرمائنڈ تک پہنچنے کے لئے اپنی بھرپور کوششوں میں لگے ہیں اور جلد ماسٹرمائنڈ کو بے نقاب کیا جائے گا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More