چیل شگئی میں فریقین کے مابین تصادم،گولی لگنے سے دو افراد زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں راہگیروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ چیل شگئی میں فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق زمین کے تنازعے پر چیل شگئی میں مشتعل افراد نے مین روڈ کو بند کردیا تھا اور سیدو شریف پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک شخص کو سر عام تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں راہگیروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زمین کے تنازعے پر فریقین کے مابین تصادم میں گولی لگنے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں باچا حسین اور شاہد حسین شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More