لاک ڈاون کی وجہ سے چینہ مارکیٹ میں خواتین نے صبح سویرے دکانوں کے سامنے ڈھیرے ڈال دئے

دکان کھلتے ہیں خریداری کے لئے خواتین کا تانتا بندھ گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں شام کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے خواتین نے صبح سویرے دکانوں کے سامنے ڈھیرے ڈال دئے، دکان کھلتے ہیں خریداری کے لئے خواتین کا تانتا بندھ گیا۔ سوات سمیت صوبہ بھر  میں کورونا وباء کی صورت حال کے پیش نظر شام کے بعد مکمل لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث رات کے وقت خریداری کرنے والے لوگ بھی صبح سے شام تک عید کی خریداری کرتے نطر آتے ہیں، لوگوں کی رش کی وجہ سے جہاں بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تو دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاو میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔شام کے لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں خریداری کرنے والی خواتین صبح سویرے بازاروں کا رخ کر لیتی ہیں اور دکانوں کے سامنے بیٹھ جاتی ہے، ذرائع کے مطابق مینگورہ کے مصروف ترین بازار چینہ مارکیٹ میں  خواتین دکانوں کے سامنے صبح سویرے پہنچ جاتی ہے اور دکان کھلتے ہی خریداری میں مصروف ہوجاتی ہے، شام 6 بجے تک بازاروں میں خواتین سمیت مرد خریداری کرتے نظرآتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More