ضلعی انتظامیہ،پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ کریک ڈاون بدستور جاری

درجنوں افراد کے خلاف این ڈی ایم اے33 ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ضلعی انتظامیہ،پولیس اور پاک فوج کی جانب سے کریک ڈاون بدستور جاری ہے، ماسک نا پہننے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے درجنوں افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئی، سوات کی تحصیل بابوزئی،چارباغ،کبل،بریکوٹ اور دیگر علاقوں میں ضلعی انتظامیہ،پولیس اور پاک فوج کی جانب سے مشترکہ کریک ڈاون بدستور جاری ہے، کریک ڈاون کے دوران ماسک نا پہننے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور لاک ڈاون میں دکانیں کھولنے والے درجنوں افراد کے خلاف این ڈی ایم اے33 ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق پہلے فیز میں لوگوں کو اآگاہی دی جارہی ہے جبکہ دوسرے فیز میں سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More