سوات، کورونا وائرس سے مزید4 افراد جان کی بازی ہار گئے

پازیٹیویٹی ریٹ 11.15 فی صد تک بڑھ گیا ہے جبکہ نیگیٹیو یٹی ریٹ88 فی صد ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے، مزید47 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 6 افراد صحت یاب ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد254 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید47 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ایکٹیو مریضوں کی تعداد1214 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 6 افراد کی صحت یابی کے بعد اب تک ضلع بھر میں 5804 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر7272 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ پازیٹیویٹی ریٹ 11.15 فی صد تک بڑھ گیا ہے جبکہ نیگیٹیو یٹی ریٹ88 فی صد ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...