سوات کے مختلف علاقوں میں ایکسپنڈڈ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا

وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کی موجودگی اور پھیلاؤ کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات کی ضلعی انتظامیہ نے  سوات کے مختلف علاقوں میں ایکسپنڈڈ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق  تحصیل بابوزئی کے علاقوں  امانکوٹ/فیض آباد, دنگرام /سنکوٹہ،گل کدہ ،کوکارئی، ملاکانان/لنڈے کس، وڈیگرام، قمبر، سیدوشریف، شاہدرہ/نوکلے،بحرین، مدین بریکوٹ غالیگے، کوٹہ ،چارباغ ،کبل براباخیل، برہ بانڈی،دیولی،ھزارہ،کانجو،کوز ابا خیل،کوز بانڈی،توتانوبانڈی، خوازہ خیلہ ،مٹہ دارمئ،مٹہ خریڑی  میں اکسپنڈڈ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ان علاقوں میں شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر جامع عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More