مینگورہ میں ٹریفک جام،منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا

شام کے بعد لاک داون کی وجہ سے افطاری تک لوگوں کو رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام کا مسلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں تک پہنچ گیا، ٹریفک پولیس ٹریفک بحال کرنے میں ناکام، لوگوں کا موثر حکمت عملی اور ٹریفک مسائل کے خاتمے کا مطالبہ، مینگورہ شہر میں دوپہر کے بعد افطاری تک ٹریفک جام معمول بن گیا۔ سہراب خان چوک،نشاط چوک،گلشن چوک،نیو روڈ،گرین چوک اور حاجی بابا چوک تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں نے لوگوں کے اوسان خطا کردئے، شہر میں منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے جبکہ پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے افطاری تک لوگوں کو رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام کا مسلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے ٹریفک پولیس بھی ٹریفک کو بحال رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے ہوتے ہیں۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مینگورہ میں ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ لوگ اس اذیت سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More