سوات میں کورونا کے وار جاری، مزید ایک جاں بحق،54 افراد میں وائرس کی تصدیق

محکمہ صحت کے مطابق ایکٹیو مریضوں کی تعداد1325ہے جبکہ اب تک5808 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مزید ایک شخص کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید54 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد مجموعی طور سوات میں 7396 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مزید ایک شخص کے انتقال کے بعد اب تک  مجموعی طورپر 263 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ایکٹیو مریضوں کی تعداد1325ہے جبکہ اب تک5808 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More