سوات میں کورونا وباء، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اعداد وشمار میں تضاد

ڈی سی آفس سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید چار افراد جاں بحق جبکہ ہیلتھ آفس کی رپورٹ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی سی آفس اور ہیلتھ آفس کےجاری کردہ  رپورٹ میں تضاد، ڈی سی آفس سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید چار افراد جاں بحق جبکہ ہیلتھ آفس کی رپورٹ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ سوات میں کورونا وباء کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک رپورٹ جاری کی جاتی ہے ۔ڈی سی آفس سے جاری کردہ رپورٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی تعداد263ہیں اسی طر ح ڈی سی آفس کی رپورٹ میں مزید76 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں ے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ مجموعی تعداد263 ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید54 افراد کو وائرس سے متاثر دکھایا جا رہا ہے۔ڈی سی آفس کی رپورٹ میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد1324ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی رپورٹ میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد1325 ہیں۔کورونا وباء کے حوالے سے جاری کردہ دونوں رپورٹوں میں کھلا تضاد جبکہ اعداد وشمار میں فرق صاف دکھائی جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More