سوات،موسلا دھار بارش، سڑکوں پر سیلابی ریلے، دکانوں اور گھروں میں پانی داخل

سیدو شریف روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ میں پانی داخل ہونے سے چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا،جبکہ افسر آباد میں متعدد دکانوں اور گھروں کےاندر پانی داخل ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کا پانی سڑکوں پر نکل آیا،سیدو شریف،کالج کالونی اور امانکوٹ میں دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ جمعہ کے روز مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں موسلادھار بارش شروع ہوئی، بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے پانی سڑکوں پر نکل آیا، سیدو شریف،کالج کالونی اور امانکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں پر بہنے والا پانی دکانو ں اور گھروں میں داخل ہوگیا جس سے لوگوں کو شدید پریشانی اُٹھانی پڑی جبکہ نقصان بھی ہوا۔ سیدو شریف روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ میں پانی داخل ہونے سے چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا،جبکہ افسر آباد میں متعدد دکانوں اور گھروں کےاندر پانی داخل ہوگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More