سوات سے تاریخی نقل مکانی کے 12 سال مکمل

فوجی آپریشن کی وجہ 5 مئی2009 کو سوات سے 18 لاکھ سے زائد افراد نے مردان،پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں نقل مکانی کی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات سے تاریخی نقل مکانی کے 12 سال مکمل ہوگئے، دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باعث لاکھوں لوگوں نے سوات سے دوسرے علاقوں کو نقل مکانی کی تھی۔ سال2009 میں سوات میں شدت پسندی بڑھی تو فوجی آپریشن راہ راست کا آغاز کیا گیا۔ فوجی آپریشن کی وجہ 5 مئی2009 کو سوات سے 18 لاکھ سے زائد افراد نے مردان،پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں نقل مکانی کی تھی۔ لاکھوں کی تعداد میں پیدل لوگ،رکشوں،ٹانگوں اور دیگر سواریوں میں سوات سےنکلے تھے۔ مینگورہ کے رہائشی احمد خان نے بتایا کہ وہ دن ایک تلخ دن تھا، لوگوں نےگھنٹوں پیدل سفر کیا ،راستے میں کئی لوگ جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی عورتوں نے بچوں کو جنم دیا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ نقل مکانی کا وہ دن کبھی نا بھولنے والا دن ہے ،آج بھی جب وہ لمحات یاد آتے ہیں رو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

سوات کے غیور عوام کی تاریخی نقل مکانی نے سوات سے شدت پسندی کا خاتمہ ہوا اور تین مہینے بعد لوگوں کی واپسی شروع ہوئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More