سوات میں ون وہیلنگ اور تیز رفتاری پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والے جیل بھیجے جائیں گے

ون ویلنگ اور سیلنسر سے آواز نکالنے والوں کے خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت قانونی کاروائی کرکے جیل بھیج دیا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سوات نے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، تیز رفتاری پر 30 دن کے لیے ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ون ویلنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔چاند رات کے موقع پر موٹرسائیکل پر کم سن ڈرائیور، ون ویلنگ اور سیلنسر سے آواز نکالنے والوں کے خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت قانونی کاروائی کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More