مینگورہ شہر میں بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے مینگورہ شہر میں رش بڑھ گیا ہے جس کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں بدترین ٹریفک جام نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دیں، گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مینگورہ شہر کے حاجی بابا روڈ،مین بازار چوک،نشاط چوک،گلشن چوک،گرین چوک،سہراب خان چوک اور مکانباغ چوک میں بدترین ٹریفک جام رہا، کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہی جس کی وجہ سے منٹوں کا فاصلہ گھنتوں تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی بابا روڈ پر تین گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی جس کے باعث روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے مینگورہ شہر میں رش بڑھ گیا ہے جس کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More