مینگورہ، بیکری کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

ریسکیو اپریشن میں 8 فائر ویکلز اور 50 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد لیٹر پانی کا استعمال کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  مینگورہ میں بیکری کے گودام میں سلنڈدپھٹنے سے آتشزدگی ، بیکری مالک کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہواہے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں شالیمار مارکیٹ میں موجود آیاز بیکری کے گودام  میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ترجمان شفیقہ گل کے مطابق ریسکیو اپریشن میں 8 فائر ویکلز اور 50 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد لیٹر پانی کا استعمال کیا گیا۔بیکری مالک کے مطابق آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم گودام میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...