بریکوٹ،سوپ کی دکان میں آتشزدگی، تین ٹریفک پولیس اہلکاروں اور دو بچوں سمیت9 افراد جھلس گئے

زخمیوں کو پہلے بریکوٹ اسپتال جبکہ بعد ازاں پشاور منتقل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ بازار میں سوپ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی، نو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں تین ٹریفک اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ بازار میں خان جی سوپ کی دکان میں سلنڈرپھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ  میں لے لیا، دکان میں موجود کئی افراد آگ کی زد میں آگئے جبکہ تین راہگیر اور دکان میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے تین ٹریفک اہلکار بھی جھلس گئے اور مجموعی طور پر آتشزدگی کے باعث نو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو پہلے بریکوٹ اسپتال جبکہ بعد ازاں پشاور منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔زخمیوں میں ٹریفک پولیس اہلکار وں عمران،سردار،وسیم سمیت دکاندار باد اللہ،مصباح اللہ جبکہ تین راہگیر طلحہ،سید محمد اور شیر علی شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More