سوات کورونا سے مزید چار افراد جاں بحق،مثبت شرح11 فی صد

رپورٹ کے مطابق ایکٹیو مریضوں کی تعداد اس وقت536 ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وباء کی مثبت شرح گیارہ فی صد رہی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد جاں بحق جبکہ مزید17 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،آج  مثبت شرح گیارہ فی صدرہی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر282 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید17 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد7584ہوگئی ہیں جن میں25 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر6766 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایکٹیو مریضوں کی تعداد اس وقت536 ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وباء کی مثبت شرح گیارہ فی صد رہی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More