سوات،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت شرح 6 فی صدرہی

اس وقت سوات میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد557 ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت شرح 6 فی صد رہی، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزیدتین افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد285تک پہنچ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مزید28 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ چار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت سوات میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد557 ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد7612 تک پہنچ گئی ہیں جس میں6770 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید496 افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے ہیں جبکہ مثبت شرح گیارہ فی صد سے کم ہو کر6 فی صد ہو گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More