مالم جبہ کی نئی شاہراہ، نالیوں کی بندش سے دوبارہ خراب

کاسی آب کیلئے بنائے گئے نالے بند ہونے سےسڑک کو نقصان پہنچ رہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے سیاحتی علاقہ مالم جبہ کو بننے والی نئی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار،نکاسی آب کا نظام مکمل خراب،پانی کیلئے بنائے گئے نالے بند و پودوں سے بھر گئے جبکہ حکومت و انتظامیہ بے خبر ،بارشوں کا پانی سڑک پر بہنے کی وجہ سے اسفالٹ میں دھڑارے،ذرائع کے مطابق مالم جبہ کے لئے بننے والی نئی سڑک  پرحکومتی عدم توجہ و انتظامیہ کی غفلت سے نکاسی آب کا نظام مکمل خراب اور بند ہوگیا ہے،نکاسی آب کیلئے بنائے گئے نالے قدرتی پودوں سے بھر گئے،نالوں میں پھولوں سے لیکر بہت سے پودے نکل آئے ہیں جس کے باعث پانی کیلئے بنائے گئے نالے بند ہوگئے ہیں،پودوں و پھولوں سمیت جگہ جگہ پر گند وغلاظت سے بھی نالے بھر کر بند ہوگئے ہیں،سڑک پر تجاوزات کی وجہ سے پورا گند نالوں اور کلاٹ میں گیا ہیں جس کی وجہ سے ملم جبہ کے نئے سڑک کیلئے نکاسی آب کا نظام مکمل ختم ہوچکا ہیں اور بارشوں کے پانی سمیت عام پانی بھی سڑک پر بہنا شروع ہوگیا ہیں،نکاسی آب کیلئے بنائے گئے نالے بند ہونے سےسڑک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اس حوالے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سمیت ضلع انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے اور تمام کلاٹ و نالوں کو صاف کرکے سڑک کو خراب ہونے سے بچائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More