امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے سوات کے غیور عوا م سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے آس پاس کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ افراد کی اطلاع مقامی پولیس کو بروقت دے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی خصوصی احکامات اور ایس پی آپر سوات درویش خان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان نے ایس ایچ اُو تھانہ ملم جبہ، ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ، ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نفری، ایلیٹ فورس اور آرمی جوانوں کے ہمراہ ملم جبہ، چارباغ، خوازہ خیلہ کے علاقے تمبہ گٹ، خوڑ پٹے، کوٹ کنڈاو، طوہا، آڈو، اشار بنڑ وغیرہ کے مضافات میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کے سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔ سرچ آپریشن ملک دشمن عناصر اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس، لیڈی  پولیس،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔ سرچ آپریشن کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی اُو خوازہ خیلہ اعجاز خان کر رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی حکومتی اداروں کی رٹ چیلنج کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ ان کے جڑ اکھاڑ پھینکے تک جاری رہے گا اور عوا م کے جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے سوات کے غیور عوا م سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے آس پاس کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ افراد کی اطلاع مقامی پولیس کو بروقت دیکر جرائم کے خلاف پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں۔ کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کاروائیوں کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ پولیس کی ڈیوٹی قانون پسند شہریوں کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More