سوات پولیس نے 6کلو چرس،ایک کلو آئس ،217گرام ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلیا

کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ مینگورہ، تھانہ کانجو، تھانہ مٹہ پولیس کے ایس ایچ اُوز اختر ایوب خان،گل شید خان،نواب خان کی نگرانی میں بڑی کارروائی کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ مینگورہ، تھانہ کانجو، تھانہ مٹہ پولیس کے ایس ایچ اُوز اختر ایوب خان،گل شید خان،نواب خان کی نگرانی میں بڑی کارروائی کی گئی، متعدد منشیات فروش گرفتارجن کے قبضے سے مجموعی طور پر6549گرام چرس،1015گرام آئس، 217گرام ہیروین، دو عدد پستول، ایک عدد رائفل، ایک عدد بندق برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش  کی جاری ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More