فارسٹ اہلکاروں کے تشدد کے خلاف مالم جبہ کے عوام خواتین سمیت سڑکوں پر

آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے پرفضا مقام ملم جبہ کے عوام رات کے وقت حقوق کیلئے خواتین اور بچوں سمیت سڑکوں پر نکل آئے اورپرامن احتجاجی مظاہرہ کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )اہلیان ملم جبہ کامطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ، حقوق کیلئے خواتین اوربچے بھی سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات،انصاف کی فراہمی کی اپیل کردی ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے پرفضا مقام ملم جبہ کے عوام رات کے وقت حقوق کیلئے خواتین اور بچوں سمیت سڑکوں پر نکل آئے اورپرامن احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہناتھا کہ یہ ہمارا آبائی علاقہ ہے جہاں پر ہم سینکڑوں سالوں سے آباد ہیں جبکہ یہاں کے لوگ محنت مزدوری کرکے رزق حلال کمارہے ہیں مگر اب محکمہ فارسٹ ہم سے منہ کا نوالہ چھیننے کے درپے ہے آج فارسٹ اہلکاروں نے سادہ کپڑوں میں آکر ہمارے لوگوں کومارا پیٹا اور ان پر تشدد کیااوران کے کپڑے بھی پھاڑ دئے،انہوں نے کہاکہ سات سالو ں سے ہم حقوق کیلئے آوازاٹھا رہے ہیں مگر حق نہیں ملا الٹا ہم پر لاٹھیاں برسائی گئیں یہ کہاں کا قانون اور کہاں کا انصاف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پر ظالمانہ ٹیکس لگایا گیا،ہمارے کیبن ہٹائے گئے،ہمارے املاک مسمار کردی گئیں،ہمارے راستوں میں رکاؤٹیں کھڑی کی گئیں،ہمارا ذریعہ معاش ختم کردیا گیا،آخر ملم جبہ کے ان غریب عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ہم تو محب وطن اور امن پسند لوگ ہیں پھرہمارے ساتھ یہ ظلم کیوں روارکھا گیا؟

انہوں نے کہاکہ یہاں پر غریب عوام کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون چل رہاہے،ہم کسی سے کچھ نہیں مانگتے بلکہ صرف جائز حق اوراپنا ذریعہ معاش بچانا چاہتے ہیں،مسلسل مطالبات اور اپیلوں سے حق نہیں ملا توآج خواتین اور بچوں سمیت سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کیا جس کے دوران ہمیں تشددکا نشانہ بنایا گیا جوظلم کی انتہا ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پرامن مظاہرین پر تشددکرنے والے فارسٹ اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے جبکہ حکومت فوری طورپرانصاف دے کر یہاں کے عوا م کی محرومی،بے چینی اور پریشانی کا خاتمہ کرے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More