سوات سے بونیر جانے والی فلائنگ کوچ اور موٹر کار میں تصادم، ایک جاں بحق16 زخمی

زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سے بونیر جانے والی فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے درمیان تصادم میں اینٹی کرپشن سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز صبح9 بجے کے قریب تور ورسک شنئی کے مقام پر فلائنگ کوچ نمبر1953پشاور جو سوات سے بونیر جا رہی تھی  اور موٹر کار میں تصادم ہوا ۔ تصادم کے نتیجے میں  اینٹی کرپشن میں سب انسپکٹر کی پوسٹ پر تعینات قدر گل ولد حمیر سکنہ کوکارئی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ

سرتاج ولد فضل علیم بعمر 25/26 سال مینگورہ ،مسماۃ نر گس زوجہ اکرام اللہ ،طفلکہ جوریہ دحتر اکرام اللہ بعمر قریب 3/4سال کوزہ ناوگی سوات۔گل زمان ولد نامعلوم بعمر 34/35 سال ڈرائیور سکنہ سوات۔انعام اللہ ولد فضل رحمان بعمر 19/20سال ساکن چارباغ سوات ۔فضل رحمان ولد بشیر بعمر قریب 70/71سال سکنہ چار باغ سوات۔سرحد علی ولد عبد اللہ بعمر 36/37سال سکنہ چاگم پورن شانگلہ۔اسد علی ولد محمد ابرہیم بعمر 30/31سال سکنہ مینگورہ۔طفل انس ولد اسد علی بعمر 8/9سال سکنہ مینگورہ۔ظاہر زمان ولد فضل علیم بعمر 26/27سال سکنہ غورغشتو بونیر۔امداد ولد محمد ایوب بعمر 51/52سال سکنہ بازارگے جوڑ بونیر ۔فضل غفران ولد عبدلعفور بعمر 70/71سال سکنہ چار باغ سوات۔طفلکہ ادن دختر نصیب الحق سوات۔مسماۃ شیرافت زوجہ نسیم الحق بعمر قریب 35/36سال سکنہ ناوگئ سوات۔طفل نصیر ولد نسیم الحق بعمر 7/8سال زخمی ہو گئے جنہیں ڈگر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More