گندم کی کٹائی کرنے والا شخص دریائے سوات میں ڈوب گیا، لاش برآمد

مذکورہ شخص کبل کے علاقہ ڈاگے میں گندم کی کٹائی کے لئے گیا ہوا تھا کہ دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )کبل کے علاقہ ڈڈہ ھارہ میں دریائے سوات سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں دریائے سوات سے حسن زادہ ولد پہلوان سکنہ چپریال مٹہ کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریاء سے نکال لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کبل کے علاقہ ڈاگے میں گندم کی کٹائی کے لئے گیا ہوا تھا کہ دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More