سوات یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کے خلاف مخصوص لابی سر گرم ہوگئی

ذرائع کے مطابق سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خٹک کی جبری رخصتی کے بعد غیر قانونی بھرتیوں اور بد عنوانیوں میں ملوث وائس چانسلر کے فرنٹ میں اور دیگر عملہ متحرک ہوگیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات   یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کے چارج سنبھالنے سے پہلے ہی ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے  کی کوششیں، جبری رخصت کئے جانے والے وائس چانسلر کے فرنٹ مین سمیت دیگر عملہ متحرک ہونے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خٹک کی جبری رخصتی کے بعد غیر قانونی بھرتیوں اور بد عنوانیوں میں ملوث وائس چانسلر کے فرنٹ میں اور دیگر عملہ متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ افراد خود کو بچانے کے لئے سیاسی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں اور ہر حربہ استعمال کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وائس چانسلر حسن شیر کے چارج سنبھالنے سے پہلے ہی  اُن کے کام میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہے اور اُن کو ناکام بنانے کے لئے مخصوص لابی  نے سازشیں شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More