سوات یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کو تیز کردیا گیا ہے، حسن شیر

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کے نوتعینات وائس چانسلرڈاکٹرحسن شیر نے کہاہے کہ سوات یونیورسٹی کی اپنی عمارت کی جلد از جلد تعمیر اولین ترجیح ہے،کرایہ کی عمارتوں پر ماہانہ 28لاکھ روپے خرچ ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان کی ذاتی دلچسپی سے تعمیراتی کام تیز کردیاگیا ہے،اُردو،پشتواور فارمیسی کے شعبہ جات جلد متعارف کرائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر حسن شیر نے کہاکہ سوات یونیورسٹی کاقیام 2010میں لایا گیا لیکن ابھی تک اس کی اپنی عمارت کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی ہے چونکہ اس وقت وزیراعلیٰ خیبر پختونخو امحمودخان اور صوبائی حکومت بھر پورتعاون کررہی ہے اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی سربراہی میں کام کا رفتار تیز کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یونیورسٹی کے لئے 24ملین روپے کی لاگت سے ایک عمارت بھی تحفہ میں دیا ہے جو آٹھ ماہ میں مکمل ہوگی انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئی جواز نہیں کہ تعمیراتی کام مکمل نہ ہو کیونکہ صوبائی حکومت کی مکمل سپورٹ ہمیں حاصل ہے اور بہت جلد یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو اپنی عمارت نصیب ہوسکے گی انہوں نے کہاکہ قومی زبان اردو،مادری زبان پشتواور سوات میں پائے جانے والے نباتاتی پودوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے جلد یونیورسٹی میں ان مضامین کے شعبہ جات بھی قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More