آلوچہ توڑنے پر بچے پر تشدد، سول سوسائٹی کا شدید غم و غصے کا اظہار

سول سوسائٹی نے ڈی پی او سوات اور ڈی سی سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں درخت سے آلوچہ توڑنے پر دس سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سول سوسائٹی نے ملزم کو  چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سخت سزا دینے  کا مطالبہ کردیا۔ مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں دس سالہ شاہد علی کو آلوچہ توڑنے پر درخت کے مالک نے چھڑی کے وار سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سول سوسائٹی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، سول سوسائٹی نے ڈی پی او سوات اور ڈی سی سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت  سخت کارروائی کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More