آلوچہ توڑنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

سو ل سوسائٹی نے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)بارامہ پولیس نے آلوچہ توڑنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں دس سالہ شاہد علی کو ملزم واجد نے اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا کہ بچے نے اُس کے درخت سے ایک آلوچہ توڑا تھا۔ سوشل میڈیا اور زما سوات ڈاٹ کام  پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سو ل سوسائٹی نے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More