سوات میں بچے پر تشدد کا واقعہ، ڈاریکٹر جنرل قانون و انسانی حقوق کا نوٹس

واقعے کے بعد ڈاریکٹر جنرل قانون و انسانی حقوق نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر نوٹس لے لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل قانون و انسانی حقوق نے سوات کے معصوم شاہد علی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا، سوات کے علاقہ پٹھانے میں دس سالہ شاہد علی کو آلوچہ توڑنے پر باغ کے مالک نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی تھی اور ملزم واجد علی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ڈاریکٹر جنرل قانون و انسانی حقوق نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر نوٹس لے لیا۔ ڈی جی قانون و انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی۔انسانی حقوق کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، تشدد میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More