کبل قلاگے میں 10کلومیٹر سڑک پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا

19 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سڑک سے علاقے کی لوگوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے قلاگئے میں 10 کلومیٹر سڑک پر تعمیراتی کام کاآغاز کردیاگیا، 19 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سڑک سے علاقے کی لوگوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا، تعمیراتی کام کے افتتاحی تقریب کے موقع پر علاقے کے سابق ناظم حیات خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قلاگئے تحصیل کبل کا ایک خوبصورت سیاحتی علاقہ ہے جہاں پر موجود خوبصورت مقامات اور نظارے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہیں لیکن خراب سڑک اور آمدورفت کے متبادل ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ تاحال سیاحوں کی نظروں سے اُوجھل ہے، انہوں نے کہا کہ اب علاقے کی لوگوں کے مطالبہ پر پی ٹی آئی حکومت نے اس خوبصورت علاقے کی سڑکوںپر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے ، 10کلومیٹر سڑک کا یہ خراب حصہ طویل عرصہ سے مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا لیکن اب اس پر تعمیراتی کام کاآغاز کردیا گیا جسے جلد مکمل کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ دیگر سڑکوں پر بھی جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل کبل کے اس دوراُفتادہ خوبصورت علاقے کی لوگوں کو اس سڑک کے علاوہ صحت سہولیات اور بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے تعلیمی سسٹم کے حوالے سے سکول،کالج کی بھی اشد ضرورت ہے لہذا حکومت علاقہ قلاگئے کے لوگوںکے دیرینہ مطالبات کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے تاکہ اس خوبصورت علاقے کے لوگ بھی دور جدید کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More