پشاور ہائی کورٹ نے سوات پریس کلب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

بنچ نے سوات پریس کلب میں اخباری مالکان اور سیاسی افراد کی ممبر شپ پر حیرانگی کا اظہار کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پرمشتمل بنچ نے سوات پریس کلب میں اخباری مالکان اور سیاسی افراد کی ممبر شپ پر حیرانگی کا اظہار کیا ۔پریس کلب رٹ میں پریس کلب کے15ممبران سمیت39صحافیوں کی جانب سے مقدمہ میں دائر درخواست میں ان کے وکیل بیر سٹراسد الرحمن نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ سوات پریس کلب پر مخصوص گروپ قابض ہے جس میں اخباری مالکان ، سیاسی لوگ اور صحافت سے تعلق نہ رکھنے والے افراد شامل ہے ۔ دلائل کے بعد بنچ کے ججز نے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا اور مخالف فریق کو دو ہفتوں میں عدالت میں حاضر ہوکر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔پریس کلب کے ممبران اور متاثرہ صحافیوں کے وکیل بیرسٹراسدالرحمان نے دلائل دئے اس موقع پر سوات پریس کلب کے ممبران کی طرف سے سعید الرحمان ،شیرین زادہ اور نیاز احمد خان جبکہ متاثرہ صحافیوں کی جانب سے رفیع اللہ اور دیگر پیش ہوئے۔بیرسٹر اسدالرحمان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سوات پریس کلب کارکن صحافیوں کے لئے ہوتا ہے لیکن اس میں نہ صرف سیاسی لوگ بلکہ مخصوص قبضہ مافیا ہے جس سے کارکن صحافیوں کا استحصال ہورہا ہے۔جس پر ڈویژنل بینچ نے دلائل سننے کے بعد مخالف فریق سےدوہفتے کے اندر اندرجواب طلب کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More