عامرے دَ تہکال ” ایک بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا”

ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے

پشاور(ویب ڈیسک) سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے مسلح جوان عامرے آف تہکال کو گرفتار کر لیا،ملزم تاج آباد میں مسلح حالت میں موجود تھا کہ سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے حراست میں لے کر تھانہ پشتخرہ منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان معمول کی گشت پر موجود تھے کہ تاج آباد کے علاقے میں ایک مسلح جوان کو دیکھ کر فوری حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت عامرے تہکال کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جس کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر تھانہ پشتخرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More