شنگردار میں معمر شخص رکشے سے گر کر جاں بحق ہوگیا

جاں بحق شخص رکشے میں آگے بیٹھا ہوا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے رکشے سے نیچے گر گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ شنگر دار میں رکشے سے گر کے معمرشخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شنگردار میں محمد رحمان ولد محمد زمان سکنہ اوڈیگرام سکشے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص رکشے میں آگے بیٹھا ہوا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے رکشے سے نیچے گر گیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے معمر شخص کو اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More