دریائے سوات میں ڈوبنے والے چھ سالہ بچے کی تلاش جاری

سٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی ہدایت کے مطابق بچے کی جسد خاکی ملنے تک سرچ اپریشن جاری رہے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین کے مقامی پر دریائے سوات میں گرنے والے چھ سالہ بچے کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین میں گزشتہ روز چھ سالہ فرقان ولد محمد کریم سکنہ بحرین شگئی دریائے سوات میں ڈوب گیا تھا جس کی تلاش کے لئے ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم کل سے دریائے سوات میں سرچ اپریشن میں مصروف ہے مگر تاحال بچے کی جسد خاکی  نہ مل سکی۔سٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی ہدایت کے مطابق بچے کی جسد خاکی ملنے تک سرچ اپریشن جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More