مالم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں بحال، چئیر لفٹ اور زپ لائن کو کھول دیا گیا

عدالتی احکامات کے پیش نظر مالم جبہ ریزارٹ کے مالکان لیز پر لی جانے والی زمین میں اپنے حدود کے اندر فیس لے سکتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مالم جبہ ریزارٹ، چئیر لفٹ اور زپ لائن کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا، مالم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہونے پر سیاحوں کی بھیڑ لگ گئی۔  ذرائع کے مطابق دومہینے بعد وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں ریزارٹ، چئیر لفٹ اور زپ لائن کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا، مالم جبہ ریزارٹ کو انٹری فیس نا لینے کی پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ  کے حکم کے بعد بند کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اپریل کو بند ہونے والا سیاحتی ریزارٹ دوبارہ کھول دیا گیا۔ عدالتی احکامات کے پیش نظر مالم جبہ ریزارٹ کے مالکان لیز پر لی جانے والی زمین میں اپنے حدود کے  اندر فیس لے سکتے ہیں جس کے بعد چئیر لفٹ،زپ لائن اور ریزارٹ کو کھول دیا گیا۔مالم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد سیاحوں کی بھیڑ لگ گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More