سوات، ایک بارش سے درجہ حرارت13ڈگری کم ہوگیا

بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوتے ہی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اتوار کی شب تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس کی وجہ سے سوات میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے دن  سوات میں درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More