پشاور ہائی کورٹ نے ملاکنڈ ڈویژن کے9 اضلاع کے لئے ورچول کورٹ سسٹم کی منظوری دے دی

افتتاح کے بعد جلد ہی ان تمام اضلاع میں ویڈیولنک کے زریعہ کیسز کی سماعت شروع کر دی جائے گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کاانصا ف کی فراہمی کیلئے اہم اقدام،باجوڑ سمیت ملاکنڈڈویژن کے 9 اضلاع میں ورچوئل کورٹ سسٹم کے اجراء کی منظوری،افتتاح کے بعد جلد ہی ان تمام اضلاع میں ویڈیولنک کے زریعہ کیسز کی سماعت شروع کر دی جائے گی۔ایڈیشنل رجسٹرار  پشاور ہائی کورٹ مینگورہ  بنچ ممریز خان خلیل نے کہا ہے کہ پشاور کے بعد  مینگورہ صوبے کا دوسرا بنچ بن گیا ہے جس میں اپر چترال اور حال ہی میں سابقہ فاٹا کے ضم ہونے والے ضلع باجوڑ سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام نو 9 اضلاع میں ورچوئل کورٹ سسٹم کا اجراء کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہر ضلع کے اندر رجسٹری بنچ قائم کردیا گیا ہے جہاں ان اضلاع کے سائیلین اور وکلاء کومینگورہ بنچ (درالقضاء) آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ اپنے اُن اضلاع میں رہتے ہوئے ویڈیو لنک اور انٹرنیٹ کے زریعہ اپنے کیسز کی پیروی کر سکیں گے اور متعلقہ جج بھی ویڈیولنک کے زریعہ کیس سے وابستہ سائل اوروکلاء کے بیانات اور دلائل کی سماعت کرسکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ویڈیولنک کے زریعہ کیسز کی سماعت سے سائل اور وکلاء کے پیسے اور وقت کی بچت ہوگی اور متعلقہ اضلاع کی دیگر عدالتوں میں کیسز پر بھی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جلد ہی پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں ورچوئل کورٹس سسٹم کا افتتاح کریں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More