پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کیسز کی تفصیل انٹرنیٹ کے ذریعے چیک کی جا سکتی ہے، ممریز خان خلیل

سائیلین اور وکلاء اپنے کیسز سے متعلق تمام درکار اور ضروری معلومات انٹرنیٹ کے زریعہ کسی بھی وقت چیک اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کا ملک بھر میں سائیلین کو کیسز کے حوالے سے متعلق آن لائن معلومات ویب سائٹ پرفراہمی کا احسن اقدام، اب کوئی بھی سائل یا وکیل اپنے کیس سے متعلق کوئی بھی ضروری معلومات آن لائن  چیک اور ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔پشاور ہائی کورٹ مینگورہ  بنچ کے ایڈیشنل رجسٹرارممریز خان خلیل نے کہا ہے کہ  پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے پاکستان کے پہلے ہائی کورٹ کا درجہ حاصل کرلیا جس کے تمام سائیلین اور وکلاء اپنے کیسز سے متعلق تمام درکار اور ضروری معلومات انٹرنیٹ کے زریعہ کسی بھی وقت چیک اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہے۔ اُنہوں نے میڈیا کے نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ پر کسی بھی کیس کے متعلق  سائل یا وکیل اپنے کیس کے نوعیت کے بارے یا کیس سے متعلق درکار اور ضروری معلومات نہ صرف آن لائن چیک اور ڈاون لوڈ  کرسکتا ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ پاکستان کا پہلا بنچ ہے جو اپنے سائلین اور وکلاء کو آن لائن معلومات اور سہولیات فراہم کررہا ہے جس کا عام سائلین کو کافی فائدہ ہے اور اب وہ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کی ویب سائٹ پر  دنیا کے کسی بھی کونے سے 24گھنٹے کسی بھی مقدمے کے حوالے سے معلومات با آسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

www.peshawarhcmb.gov.pk

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More