بریکوٹ میں نجی سکول کے پرنسپل کا جماعت چہارم کے بچوں پر شدید تشدد

بچوں نے کلاس میں تھوڑی سی شرارت کی تھی جس پر سکول کے پرنسپل شبیل نے بچوں کو پہلے لاتوں اور گھوسوں سے مارا پھر انہیں سیڑھیوں سے گرایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ میں نجی سکول کے پرنسپل کی جانب سے جماعت چہارم کے بچوں پر شدید تشدد، ایک بچے کا دانت اور دوسرے کی انگلیاں توڑ دی، پائپ سے بچوں پر بیہمانہ تشدد کیا گیا، بچوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ سوات کی تحصیل بریکوٹ میں آئکون پبلک سکول کے پرنسپل کی جانب سے جماعت چہارم کے بچوں پر بیہمانہ تشدد کیا گیا۔بچوں کے چچا عطاء اللہ جان نے زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں نے کلاس میں تھوڑی سی شرارت کی تھی جس پر سکول کے پرنسپل شبیل نے بچوں کو پہلے لاتوں اور گھوسوں سے مارا پھر انہیں سیڑھیوں سے گرایا اور پھر پائپ سے اُن پر بے انتہا تشدد کیا جس کے باعث اں کے بچوں کے جسم پر نشانات بھی بن گئے ہیں۔ بچوں کے والدین نے پولیس میں رپورٹ بھی درج کرلی ہے جبکہ انہوں نے اعلیٰ حکام سے سکول اور مذخورہ پرنسپل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More