سوات، قمبر بائی پاس روڈ پر ٹرک اور ڈاٹسن میں تصادم، ایک جاں بحق ،دو زخمی

حادثے کے نتیجے میں ڈاٹسن میں موجود سیکڑوں مرغیاں بھی ہلاک ہو گئیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) قمبر بائی پاس روڈ پر ٹرک اور ڈاٹسن میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قمبر بائی پاس روڈ پر مرغیوں کی ڈاٹسن اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ڈاٹسن میں سوار اکبر علی سکنہ توتانو بانڈئی جاں بحق جبکہ خان سید ولد مومن خان سکنہ شیرگڑھ اور زاہد حسین ولد اکبر حسین ساکن شیرگڑھ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کی طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا، حادثے کے نتیجے میں ڈاٹسن میں موجود سیکڑوں مرغیاں بھی ہلاک ہو گئیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More