بریکوٹ، بچوں پر تشدد کرنے والا پرنسپل گرفتار نہ ہوسکا، ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی

سکول کے پرنسپل شبیل ولد رشید سکنہ زرخیلہ شموزئی نے گزشتہ روز جماعت چہارم کے طلباء زوہیب اور نظام الدین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور پھر فرار ہوگیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے نجی سکول میں بچوں پر تشدد کرنے والے پرنسپل کو گرفتار نہ کیا جا سکا، ملزم نے گرفتاری سے قبل ہی ضمانت لے لی۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ میں آئکون پبلک سکول کے پرنسپل شبیل ولد رشید سکنہ زرخیلہ شموزئی نے گزشتہ روز جماعت چہارم کے طلباء زوہیب اور نظام الدین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور پھر فرار ہوگیا تھا۔ بچوں کے والدین نے سکول کے پرنسپل کے خلاف یف آئی آر بھی درج کرائی تھی لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نا کرسکی، ذرائع کا کہنا ہے کہ با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی اور جمعہ کے دن ملزم نے  ایڈیشنل سیشن جج سوات کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ  نے بھی ملزم کی ضمانت کی تصدیق کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More