مینگورہ، جرگے میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس پر جرگے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ بنڑ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے بائی پاس روڈ پر اکبر بارگین میں گاڑی کے ایک جرگے کے دوران شمس الوہاب ولد حاجی نواب سکنہ مانیار نے فائرنگ کرتے ہوئے عمر علی ولد فرمان علی سکنہ لنڈیکس کو قتل کردیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول دونوں فریقین میں صلح کے لئے آیا ہوا تھا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More