ڈاکٹر امجد علی نےن ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے روڈ کا افتتاح کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ اقتدار میں صوبہ بھر میں صحت، تعلیم، صاف پانی، بجلی، گیس اور سڑکوں کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یونین کونسل غالیگے  سوات میں لنک روڈ افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں   کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں  عوام سے کئے گئے وعدے پُورا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ اقتدار میں صوبہ بھر میں  صحت، تعلیم، صاف پانی، بجلی، گیس اور سڑکوں کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ وزیرہاؤسنگ کا کہنا کہ صوبہ بھر میں عوامی مسائل کے حل اور اُنکے دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بروقت منصوبہ بندیاں کرنے کا سہرا موجودہ صوبائی حکومت جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے علاقے جوربانڈئی، نری بنڑ، نجیگرام اور سمسرو کیلئے نئی سڑکوں کی تعمیر سے سیاح وہاں  کے پُرکشش سیاحتی مقامات کا پہلی بار نظارہ کر سکے گے۔ صوبائی کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں سپیرکو کیلئے بجلی منصوبہ سمیت کسان بھائیوں کے مطالبہ پر گاؤں  ڈیڈہ ور، تیرنگ  اور ملک آباد کیلئے نہر کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا ہے جس سے مذکورہ گاؤں میں فصلیں و باغات سیراب ہونا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی ہدف غریب و محروم طبقات کو سماجی و اقتصادی ترقی دلانے سمیت ان کیلئے آسانیاں فراہم کرنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More