سوات، علیگرامہ میں پانچ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کبل کے علاقہ علیگرامہ میں پانچ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ  علیگرامہ چینو بابا میں پانچ سالہ نجیب اللہ ولد عبداللہ ہفتہ کی صبح نیک پی خیل نہر میں ڈوب گیا تھا، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے کافی دیر بعد بچے کی لاش نہر سے نکال لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نہر کنارے بچہ کھیلنے گیا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا۔ بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More