پانچ ممالک کے سفیروں کی سوات آمد، سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے استقبال کیا

سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پانچ ممالک کے سفیروں کی وادی سوات آمد سے یہاں کی سیاحت کو فروغ ملے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر پانچ ممالک کے سفیروں کی آمد ہوئی،ہفتہ کے روز وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں جن میں عطاد جان ڈین آف ڈیپلومیٹک کور سفیر ترکمانستان،علی علیزادے سفیر آزر بھائی جان،عصمتولوالدین سفیر تاجکستان،یرزھلن کستفین سفیرقازقستان،ایرک بشمبیو سفیرکرغزستان شامل تھیں۔ پانچ ممالک کے ان سفیروں نے سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی  دعوت پر سوات کی وادی کا دورہ کیا  اور اُن کی رہائش گاہ کانجو پہنچے۔اس موقع پر چئیرمین سوات قومی کونسل حاجی شہزاد،مولانا عرفان اللہ سابقہ رکن اسمبلی ،شیر محمد خان ایڈوکیٹ اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ سمیت  اعلیٰ شخصیات نے  مہمانوں کا استقبال کیا۔ایشال وقار اور سردار عمر حیات نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر عطاد جان سفیر ترکمانستان اورآزر بھائی جان کے سفیر علی علیزادے نے اپنی طرف سےسردار وقار شہزاد کو شیلڈ پیش کئے۔سردار وقار شہزاد نے ممانوں کو ظہرانہ پیش کیا اور سوات کی روایتی لکڑی سے بنے ہوئے تحفے پیش کئے۔تمام سفیروں نے سردار وقار شہزاد اور اُن کے خاندان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر معزز سفیروں نےگوجر ہاؤس کانجو میں زیتون کا پودا لگایا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پھل دار پودے لگا کرپھلوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے مہمانوں کو خوش آمدیدی کلمات میں ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ مختلف ممالک کے نمائندے یہاں موجود ہیں جن کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ان کو دلی خوشی ملی اور سوات کے مہمان نواز لوگوں کی جانب سے وہ تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگ مہمان نواز اور امن پسند ہیں، وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو دوام دینے اور مزید مضبوط کرنے کے لئے مستقبل میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے اور تمام چلینجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

پانچ ممالک کے سفیروں کو بعد ازاں سوات موٹروے چکدرہ تول پلازہ تک ڈراپ کیا گیا اور وہاں ان کو الوداع کیا گیا۔ سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پانچ ممالک کے سفیروں کی وادی سوات آمد سے یہاں کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More